31 مارچ 2015 - 14:03
کراچی میں چھ دہشت گردوں کی ہلاکت

پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس اور مسلح عناصر کے درمیان ہونے والی ایک جھڑپ میں چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایسل پی سٹی کراچی فدا حسین نے کہا ہے کہ لیاری اور اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں اور مسلح حملہ آوروں کے درمیان ہونے والی ایک جھڑپ میں چھ حملہ آور ہلاک ہوگئے جن میں طالبان گروہ کے دو افراد بھی شامل ہیں۔ پاکستان کے پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد، پیر کے روز کراچی کے علاقے کھارادر میں دو پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث رہے ہیں۔ طالبان نے ابھی تک اس خبر کےبارے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

.......

/169