31 مارچ 2015 - 13:29
سعودی جارحیت: آل سعود کی کمزوری کی نشانی ہے

ایرانی پارلیمنٹ میں سیکورٹی کمیٹی کے سینئر رکن علا الدین بروجردی نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت آل سعود کی کمزوری اور بیچارگی کی نشانی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علا الدین بروجردی نے کہا ہے کہ یہ بات فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ صدام نے جب ایران پر حملہ کیا تھا تو بہت سے ملکوں نے اس کا ساتھ دیا تھا لیکن اس کے باوجود عراق کے سابق ڈکٹیٹر کو نہایت شرمناک شکست ہوئی اور دنیا نے اس ظالم و جابر ڈکٹیٹر کا عبرتناک انجام بھی دیکھا- علاالدین بروجردی نے کہا کہ یمن جیسے مظلوم، اسلامی اور نہتے ملک پر حملہ کرنا کوئی بہادری نہیں بلکہ کمزوری کی علامت ہے۔ علاالدین بروجردی نے کہا کہ عالم اسلام کو توقع ہے کہ سعودی عرب جو خود مسلمانوں کے دفاع کے دعوے کرتا ہے، جلد از جلد یمن پر حملے بند کردے گا اور ایسے اقدامات نہیں کرے گا جن سے بحران میں مزید شدت آئے۔ مجلس شورائے اسلامی کے سینئر رکن نے کہا کہ تاریخ سے معلوم ہوجاتا ہے کہ ممالک جتنے بھی کمزور ہوں وہ بیرونی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں اور جارح کو شکست دے کر ہی چین لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق سوویت یونین کے خلاف ملت افغانستان کی جدوجہد اس حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے- واضح رہے سعودی عرب اور اس کے بعض پٹھو ملکوں نے چھے دنوں سے یمن کےنہتے عوام کے خلاف حملے شروع کررکھے ہیں جن میں دسیوں افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں- آل سعود کے جارح اتحاد کے حملوں میں یمن کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

.......

/169