31 مارچ 2015 - 10:27
یورینیم بیرون ملک منتقلی، ایران ہمیشہ سے مخالف ہے

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے کہا ہے کہ یورینیم کی بیرون ملک منتقلی کے بارے میں ایران کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے اخبار نیو یارک ٹائمز سے گفتگو میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یورینیم کی بیرون ملک منتقلی پر ایران نے ہمیشہ اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے اور اس کے اس موقف میں ابتک کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، کہا ہے کہ ایران میں یورینیم کے ذخائر، ہمیشہ جوہری سمجھوتے کا ایک اہم نکتہ رہے ہیں تاہم یہ کہنا صحیح نہیں ہے کہ ایران نے اپنے معاہدے سے پسپائی اختیار کی ہے- امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے جامع جوہری سمجھوتے کے حصول سے متعلق جاری جوہری مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت مذاکرات کا حساس مرحلہ جاری ہے اور سمجھوتے کے حصول کے حوالے سے آئندہ کے چوبیس گھنٹے بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں- میری ہارف نے کہا کہ یورینیم کی بیرون ملک منتقلی پر ایران کی مخالفت کے باوجود جوہری معاہدہ طے پانے کا امکان پایا جاتا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169