اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے محکمہ پولیس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک نامعلوم گاڑی سے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں دو پولیس اھلکار زخمی ہوئے ہیں- پولیس ترجمان کے مطابق پولیس کی گاڑی ریاض میں گشت کررہی تھی- سعودی پولیس ترجمان کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے- پولیس کے مطابق اس حملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں- واضح رہےکہ سعودی عرب میں وفقے وقفے سے پولیس کی گاڑیوں پر فائرنگ ہوتی رہتی ہے البتہ دارالحکومت ریاض میں پولیس کی گشتی گاڑی پر حملہ ایک اہم واقعہ شمار کیا جارہا ہے -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲