29 مارچ 2015 - 16:22
روس: سعودی جارحیت پر عرب ممالک کو دھمکی

روس کے صدر ولادیمیر پیوتن نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ روس، عرب قوموں کے ساتھ ہے تاکہ وہ اپنا مستقبل سنوارنے کیلئے اغیار کی مداخلت کے بغیر اپنی امنگوں کو پورا کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر نے ولادیمیر پیوتن شرم الشیخ میں عرب سربراہی اجلاس کے نام اپنے پیغام میں تاکید کی ہے کہ علاقے میں کسی بھی قسم کی فوجی کاروائی بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہونی چاہیئے۔ صدر ولادیمیر پیوتن نے شرم الشیخ کے عرب سربراہی اجلاس کے نام اپنے پیغام میں، جو اتوار کے روز اجلاس کی اختتامی نشست کے موقع پر پڑھکر سنایا گیا، تاکید کی ہے کہ روس، عرب قوموں کے ساتھ ہے اور وہ چاہتا ہے کہ عرب قومیں، اپنے مسائل پرامن طور پر مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ انھوں نے کہا کہ علاقے میں لیبیا، شام اور یمن کا بحران حل کئے بغیر، کوئی مہم کامیاب نہیں ہوسکتی۔ اس موقع پر سعودی وزیرخارجہ سعود الفیصل نے، جو روسی صدر کے اس پیغام پر بہت زیادہ برہم نظر آئے، ماسکو کے خلاف الزامات عائد کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ شام کے مسائل کا ذمہ دار، روس بھی ہے۔ انھوں نے پوتین کے پیغام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ روس نے شام کو بے تحاشہ ہتھیار فراہم کئے ہیں جو شام کی ضرورت سے بھی زیادہ ہیں- اس رپورٹ کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے، جو عرب سربراہی اجلاس کی صدارت کررہے تھے، سعودی وزیرخارجہ کے بیان کے بعد تاکید کی کہ عرب ممالک، دنیائے عرب کے بحران کے حل کیلئے تمام عالمی فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

.......

/169