اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے شیعہ علما کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے سعودی عرب کی یمن کی جا رہی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہ سعودی عرب کی یمن میں جارحیت قابل مذمت ہے ۔سعودی عرب کو فلسطین و غزہ میں جمہوریت بچانے کا خیال کیوں نہیں آتا۔
انہوں نے کہا کہ جہاں اسرائیل مظالم ڈھا رہا ہے پاکستانی وزیر اعظم دوستی کی بنا پر ملک و قوم کو قربان کر نا چاہتا ہے ۔پاکستان ابھی تک خود اندرونی دہشت گردی کا شکار ہے وزیر اعظم پہلے ملکی حالات درست کریں اور کوئی بھی ذاتی فیصلہ لینے سے پہلے پاکستان میں رہنے والے طبقات کے احساسات کا خیال رکھے ۔پاکستان وزیر اعظم کی کوئی ذاتی فیکٹری نہیں کہ اپنی مرضی سے فیصلے لیں ۔
یمن کی عوام اگر حکمرانوں سے تنگ ہے تو وہ اپنا حق حاصل کرنے کیلئے اٹھ کھڑے ہیں ان کا اپنا معاملہ ہے ۔ پاکستان کی یمن کے خلاف سعودی عرب کی حمایت میں اٹھایا جانے والے اقدام ملک کیلئے خطرناک ثابت ہو گا۔پاکستان موجودہ حالات میں کسی بھی بیرونی جنگوں کا حصہ بننے سے گریز کرے اور حکمرانوں کو عوام کی اجازت کے بغیر کوئی قدم اٹھانے کا حق حاصل نہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب فلسطین میں جمہوریت اور مسلمانوں کے تحفظ کیلئے کیوں کوئی اقدام نہیں اٹھاتا۔جہاں پر مسلمانوں کو غلام بنایا جا رہا ہے یمن کی صورتحال پر وزیر اعظم کو اقدامات پر تشویش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲.