10 ستمبر 2026 - 11:34
سی بی ایس: اردن میں ایرانی حملے سے 9 امریکی جنگی طیارے تباہ

امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نےکہاکہ اردن میں امریکی فضائی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں 9 امریکی جنگی طیاروں کو نقصان پہنچا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے اردن کے موفق سلطی ایئربیس کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا، جہاں امریکی فوجی طیارے موجود تھے۔ سی بی ایس کے مطابق 8 امریکی ایف-15 جنگی طیاروں کو معمولی نقصان پہنچا، جبکہ ایک اے-10 تھنڈر بولٹ طیارہ بھی حملے کی زد میں آیا اور اس کا ایک پر متاثر ہوا۔

امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہیکہ حملوں میں کسی امریکی فوجی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی میزائلوں کے مسلسل حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکی فورسز نے 30 سے زائد پیٹریاٹ میزائل داغے۔

سی بی ایس نے مزید بتایا کہ امریکی حکام پیٹریاٹ میزائلوں اور دیگر جدید جنگی گولہ بارود کے ذخائر میں تیزی سے کمی پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ امریکی اسلحہ ذخائر پر دباؤ سے متعلق یہ خدشات گزشتہ کئی ہفتوں سے سامنے آ رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha