اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ یمنی عوام کی خواہشت اور فیصلے کا احترام کیا جائے- شام کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہےکہ دمشق، یمن کے اقتدار اعلی اور خود مختاری کے احترام پر زوردیتاہے- اس بیان میں کہا گیا ہےکہ حکومت شام بحران یمن کے تمام فریقوں سے اپیل کرتی ہے کہ یمنی قوم کی امنگوں کے مطابق پرامن راہ حل کے لئے مذاکرات شروع کریں- واضح رہے کہ سعودی عرب اور خلیج فارس تعاون کونسل کے بعض ملکوں نے جمعرات کو یمن میں تحریک انصاراللہ اور یمنی فوج کے ٹھکانوں پرحملے شروع کئے تھے- اسلامی جمہوریہ ایران نے اس جارحیت کی مذمت کی ہے جبکہ امریکہ، مصر، اردن اور مراکش نے ان حملوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے- سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں بڑی تعداد میں عام شہری مارے گئےہیں-
.......
/169