27 مارچ 2015 - 09:40
یمن پر جارحیت: روسی وزیر خارجہ کی امریکہ پر تنقید

روسی وزیر خارجہ نے یمن اور یوکرین کے بارے میں امریکی موقف پر تنقید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کے روز نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ یمن اور یوکرین کے مسائل میں دوہرے معیارات رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ نے یمن کے مفرور صدر منصور ہادی کی حمایت کی لیکن یوکرین کے سابق صدر وکٹر یانوکوویچ کی حمایت کرنے سے گریز کیا اور یہ دوہرے معیارات کی پالیسی کا واضح نمونہ ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں مسئلوں کو مذکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ اگر مغربی ممالک خاص طور پر تین مغربی ممالک کہ جن کے وزرائے خارجہ نے بائیس فروری دو ہزار چودہ کو یانوکوویچ اور یوکرین کی حکومت کے مخالفین کے رہنماؤں کے درمیان امن سمجھوتے کی تائید کی تھی، حکومت کے مخالفین سے اس سمجھوتے کی پابندی کا مطالبہ کرتے تو یوکرین کا بحران کھڑا نہ ہوتا۔ سرگئی لاوروف نے کہا کہ یمن میں امریکہ نے یوکرین کے مسئلے کے بالکل برخلاف اقدام کیا۔

.......

/169