25 مارچ 2015 - 11:40
شام کا شہر ادلب دھشتگردوں سے آزاد

شام کی فوج نے ملک کے شمال مغربی شہر ادلب کو دہشتگردوں سے آزادکرالیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام سے موصولہ خبروں کے مطابق ادلب پر شام کی فوج کا کنٹرول ہوجانے کے بعد اس شہر میں امن قائم ہوگیا ہے- دراین اثنا شام کے ایک فوجی ذریعے نے اطلاع دی ہےکہ ادلب کے اطراف میں تکفیری دہشتگردوں کے جمع ہونےکی اطلاعات ملنے کے بعد شام کی فوج نے تکفیری دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے- تکفیری دہشتگرد گردوں نے ادلب کے مضافات، درعا اور ترکی کی سرحد پر موجود اپنے ساتھیوں کو ادلب شہر کے قریب بلالیا تھا تاہم شام کی فضائیہ نے بروما فارمز، تل عاس، خان شیخون، دیر سنبل اور تفتاز پر پیشگی حملے کردئے- تکفیری دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر شامی فضائیہ کی بمباری میں دسیوں دہشتگرد ہلاک اور درجنوں زحمی ہوئے ہیں جبکہ بڑے پیمانےپران کا فوجی ساز و سامان بھی تباہ ہوگیا ہے- ادھر اطلاعات ہیں کہ شام کی فوج نے گولہ بارود سے بھری ایک گاڑی کا پتہ لگاکراسےناکارہ بنادیا ہے- اس گاڑی کو شام کی فوج کے ایک اڈے پرخود کش حملہ کرنے کے لئے استعمال کیا جانا تھا -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲