24 مارچ 2015 - 12:15
امریکی اتحادیوں کے حملوں میں ساٹھ شامی شہری جانبحق

امریکہ کی زیر سرکردگی اتحادیوں کے حملوں میں ساٹھ سے زائد شامی شہری جاں بحق ہوگئے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی انسانی حقوق کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ یہ حملے الرقہ، دیرالزور، الحسکہ، اور ادلب صوبوں میں تیل سے مالا مال علاقوں اور آئل ریفائنریوں اور اسی طرح دارالحکومت دمشق کے شمال میں چار سو چھیالیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع شہر منبج پر کئے گئے، جن میں چھیاسٹھ شامی شہری جاں بحق ہوئے- جاں بحق ہونے والوں میں چھے عورتیں اور دس بچے بھی شامل ہیں- امریکہ کی زیر سرکردگی اتحادیوں کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد، داعش دہشتگردوں کو نشانہ بنانا رہا ہے- واضح رہے کہ امریکی اتحادی، شام کی حکومت اور یا اقوام متحدہ سے جواز حاصل کئے بغیر، ستمبر سنہ دو ہزار چودہ سے شام میں داعش دہشتگرد گروہ کے ٹھکانوں پر حملے کررہے ہیں- یہ ایسی حالت میں ہے کہ اتحاد میں شامل مختلف ممالک منجملہ ترکی، سعودی عرب اور قطر، شام کے حکومت مخالف تکفیری عناصر کے مکمل حامی رہے ہیں- شام میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے یہ حملے، عراق میں داعش کے خلاف اس اتحاد کے حملوں کا ہی تسلسل ہیں جو اگست سنہ دو ہزار چودہ میں شروع ہوئے ہیں- قابل ذکر ہے کہ مارچ سنہ دو ہزار گیارہ سے شام میں تکفیری گروہوں کے دہشتگردانہ اقدامات کے نتیجے میں ابتک دو لاکھ پندرہ ہزار سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲