اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بعض لیبیا کے بحران کے سلسلےمیں مقامی اور عالمی شخصیات نے، دو مخالف پارلمانوں کے درمیان جمعے سے مراکش میں اقوام متحدہ کے زیر نگرانی شروع ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے -
لیبیا کو گزشتہ نو ماہ کے دوران سنگین سیاسی بحران کا سامنا ہوا اور اسی دوران ایک ساتھ دو پارلمانوں نے بھی کام شروع کردیا البتہ اس عمل کو روکنے کی کوششیں بھی کی گئیں جو ناکام رہیں-
بنا بریں گزشتہ جمعے سے مراکش میں اقوام متحدہ کے زیر نگرانی لیبیا کی دونوں حریف پارلمانوں کے درمیان مذاکرات شروع ہوئے - مراکش کے شہر الصخیرات میں لیبیا کی تحلیل شدہ پارلیمنٹ کی مذاکرات کمیٹی کے سربراہ محمد شعیب نے کہا کہ لیبیا کے بحران کی واحد راہ حل مذاکرات ہیں -
محمد شعیب کے مطابق لیبیا کی پارلیمنٹ کی مذاکراتی ٹیم سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے- انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی وفد کی طرف سے جاری ہونے والی دستاویز پر، جس میں نظام الاوقات اور ایجنڈا معین کیا گیا ہے، اتفاق کرلیا گیا ہے -
فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین، برطانیہ اور امریکہ نے ہفتے کے روز ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ لیبیا کے سیاسی حکام سے ان کا مطالبہ ہے کہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے مذاکرات کی حمایت کا واضح اعلان کریں -
.......
/169