اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ نے دہشت گرد گروہ داعش کے ساتھ جنگ میں شام کی فوج اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کا کامیابی اور توانائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق اور شام میں داعش کی پیش قدمی سست ہو گئی ہے۔
واشنگٹن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کے سربراہ جان برینن نے کہا کہ واضح ہے کہ شام اور عراق کے اندر داعش کی پیش قدمی سست پڑ گئی ہے اور رک گئی ہے اور یہ گروہ گزشتہ چند ماہ کی طرح پیش قدمی نہیں کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کی وجہ عراقی فورسز ہیں کہ جو اس دہشت گرد گروہ کے خلاف ڈٹ گئی ہیں۔
.......
/169