23 مارچ 2015 - 11:40
داعش کے خلاف نام نہاد امریکی اتحاد کی شام میں بربریت+ تصاویر

امریکی اتحاد نے اس بہانے سے کہ یہ عمارت داعش کی چھاونی ہے بچوں کے ہسپتال پر حملہ کر کے دسیوں نومولود بچوں کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ داعش کے خلاف امریکہ کی سرپرستی میں انجام پانے والے نام نہاد عالمی اتحاد جو عراق و شام میں بظاہر داعش کے ٹھکانوں کو اپنے فضائی حملوں کا نشانہ بنانے کا دعویٰ کر رہا ہے نے شام کے صوبہ دیرالزور کے شہر’’بوکمال‘‘ میں بچوں کے ہسپتال پر بمباری کر دی۔
امریکی اتحاد نے اس بہانے سے کہ یہ عمارت داعش کی چھاونی ہے بچوں کے ہسپتال پر حملہ کر کے دسیوں نومولود بچوں کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا۔
ہسپتال پر امریکی فوج کی جانب سے کئے گئے حملے کے بعد لوگوں نے اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مظاہرات کئے جس کے بعد شامی حکومت کے مخالف میڈیا نے اس واقعہ کو شامی فوج کے کھاتے میں ڈال دیا اور میڈیا پر اعلان کرنا شروع کر دیا کہ بچوں کے ہسپتال پر کیا گیا حملہ بشار الاسد کی فوج کے ہاتھوں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ داعش کے خلاف انجام پانے والا نام نہاد عالمی اتحاد داعش کے ان لشکروں کو نشانہ نہیں بناتا جو عراق اور شام کی سرحدوں پر کھلے عام گھوم پھر رہے ہیں اسے صرف بچوں کا ہسپتال داعش کا ٹھکانہ نظر آیا جس پر حملہ کر کے دسیوں معصوم بچوں کی زندگیوں کو دنیا میں قدم رکھتے ہی ان سے چھین لیا۔

.........................

۲۴۲