اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی انٹیلی جنس کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وزارت خانے کے اہلکاروں کی شب وروز کوشش سے جمشید دانائی فر کی شہادت کو ایک سال کا عرصہ گزرنے کے بعد ان کی لاش تلاش کر کے ہفتے کے روز ایران منتقل کر دی گئی ہے۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ایران کی انٹیلی جنس کی وزارت کے اہلکاروں کی کارروائی میں ایران کے فوجی جمشید دانائی فر کی شہادت میں ملوث کئی افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ دہشت گرد گروہ جیش العدل نے سترہ فروری دو ہزار چودہ کو جمشید دانائی فر سمیت ایران کی بارڈر سکیورٹی فورس کے پانچ اہلکاروں کو صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے جکی گور سے اغوا کرلیا تھا۔ ان میں سے چار افراد کو آزاد کرا لیا گیا تھا لیکن ایران بارڈر سیکورٹی فورس کے سینئر اہلکار جمشید دانائی فر کے زندہ یا شہید ہونے کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا تھا۔
23 مارچ 2015 - 10:26
News ID: 678503
اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلی جنس کی وزارت نے کہا ہے کہ شہید جمشید دانائی فر کی لاش تلاش کر کے اسے ایران منتقل کر دیا گیا ہے۔