22 مارچ 2015 - 15:03
موصل میں داعش نے اپنے گیارہ ساتھوں کو ہلاک کر دیا

عراقی کردستان کی ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے موصل میں اپنے ہی گیارہ ساتھیوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سحر عالمی نیٹ ورک کی رپورٹ کےمطابق عراقی کردستان کی ڈیموکریٹک پارٹی کے میڈیا سل کے عہدیدار سعید مموزینی نے کرد پریس کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ داعش نے گیارہ افراد کو جنگ کے میدان سے فرار اور پسپائی اختیار کرنے کے سبب، گولی مارکر ہلاک کردیا ہے۔ کرپارٹی کے عہدیدارسعید میموزینی نے کہا کہ داعش کے عناصر کو سزا دینے کے سلسلے میں، ان کے سرغنوں کی ایک نمائندہ کمیٹی فیصلہ کرتی ہے۔ اس عہدیدار نے کہا کہ مغربی موصل میں واقع سوات نامی علاقے میں، داعش کے عناصر کی آپسی لڑائی میں بھی چھے دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲