20 مارچ 2015 - 12:01
میانمار کے مسلمانوں کےحالات پراقوام متحدہ کی تشویش

اقوام متحدہ نے میانمار کے مسلمانوں کے انتہائی خراب حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کےامور میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر یانگ ہی لی نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کی افسوسناک صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےانھیں غیرقانونی تارکین وطن قرار دینے کے حکومتی اقدام کی بابت خـبردارکیا ہے - انہوں نے کہا کہ میانمار کے اقلیتی مسلمانوں کے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی پر سنجیدگی سے توجہ دی جانی چاہیے- انھوں نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں کہا کہ انھوں نے جنوری دو ہزار پندرہ میں اپنے میانمار کے دورے میں راخین صوبے میں روہنگیا مسلمانوں کے انتہائی برے حالات دیکھے۔ انھوں نے کہا کہ اس علاقے کے پناہ گزین کیمپورں کی صورت حال بہت ہی افسوس ناک ہے- میانمار سے متعلق اقوم متحدہ کے خصوصی رپورٹر نے میانمار کے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں جمہوری اصلاحات کے عمل میں موجود رکاوٹوں کو دورکریں -

.......

/169