19 مارچ 2015 - 16:24
قم، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی پر محفل مذاکرہ

حوزہ علمیہ قم میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی بیسیوں برسی کی مناسبت سے محفل مذاکرہ منعقد کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حوزہ علمیہ قم میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی بیسیوں برسی کی مناسبت سے محفل مذاکرہ منعقد کیا گیا۔ یہ پروگرام جو حوزہ علمیہ قم میں اپنی نوعیت کا منفرد اور پہلا پروگرام تھا، موسسہ ولایت قم، ادارہ امید طلاب پاکستان، حوزہ علمیہ قم میں موجود پاکستانی مدارس مدرسہ امام علی علیہ السلام اور مدرسہ امام مھدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، کے تعاون سے منعقد ہوا۔ پروگرام میں قم میں موجود پاکسانی طلاب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کی خاص بات یہ تھی کے مقررین حضرات شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے قریبی دوست تھے، جن میں مولانا حجت الاسلام و المسلمین  غضنفر حیدری اور برادر ڈاکٹر سید راشد عباس نقوی نے آپ کے قومی اور بین الاقوامی کردار پر روشنی ڈالی۔ حجت الاسلام و المسلمین غضنفر حیدری، مدرسہ امام علی علیہ السلام کے پرنسپل، پروگرام کے میزبان تھے۔ جناب ڈاکٹر سید راشد عباس نقوی پروفیسر تہران یونیورسٹی اور حجت الاسلام و المسلمین مولانا ملک محمد اشرف پرنسپل مدرسہ امام مھدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، میمانان خصوصی تھے۔ مقررین کی تقاریز کے بعد شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی زندگی کے بارے میں دینی طلاب نے سوالات بھی کئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲