اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے بدھ کے روز جبھۃ النصرہ اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے ساتھ گھمسان کی جنگ کے بعد حندورات شہرکو آزاد کرا لیا ہے اور اس علاقے کی رابطہ سڑک پربھی کنٹرول حاصل کرلیاہے- ایک اور رپورٹ کےمطابق شامی فوج نے القلمون علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ مزید دسیوں دہشت گردوں کو زخمی کر دیا ہے- شامی فوج نے اسی طرح جنوبی شہر درعا کے نواح میں دہشت گردوں کی کئی گاڑیوں کو تباہ اور ان میں سوار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے- شام کے صوبہ حسکہ میں قامشلی قبائل کے سیکڑوں افراد بھی فوج کی جانب سے دہشت گردوں کو ان کے زیرقبضہ علاقوں سے باہر نکالے جانے کے بعد شامی فوج کے ساتھ مل گئے ہیں-
.......
/169