19 مارچ 2015 - 12:21
مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہو رہی ہے: عراقچی

ایران کے نائب وزیرخارجہ نےکہا ہےکہ لوزان کےایٹمی مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہورہی ہےتاہم مزیدبات چیت کی ضرورت ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کےنائب وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نےکہاکہ مذاکرات انتہائی پیچیدگی کے ساتھ جاری ہیں۔ گذشتہ دو ادوار میں پیشرفت حاصل رہی ہے اور مذاکرات کے اس دور میں بھی پیشرفت کی امید ہے۔ سو‏ئیزرلینڈ کےشہرلوزان میں امریکہ کےساتھ ایٹمی مذاکرات کےچوتھےدور کےپہلے مرحلےکے اختتام پر عباس عراقچی نےکہا کہ بعض مسائل میں اچھی پیشرفت ہوئی ہےاوربعض راہ حل بھی واضح ہوگئی ہیں تاہم بعض معاملات میں ابھی بھی بات چیت کی ضرورت ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مذاکرات کے اس دور میں مزید پیشرفت کی امید ہے کہا کہ تمام مسائل میں ہم حتمی نتیجے تک پہنچ سکیں گے یا نہیں، اور اگر پہنچ بھی جائیں تو کب تک اور کیسے ، ابھی اس بارے میں قطعی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے ۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے مذاکرات کے بارے میں کی جانے والی قیاس آرائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جواندازے لگائے جارہے ہیں یا قیاس آرائیاں ہورہی ہیں ان کا کوئی معیار نہیں ہے اور ہم صرف اتنا کہہ سکتے ہیں کہ جو ماحول پایا جاتا ہے اس کے اعتبار سے سوچ بھی بدل رہی ہے

.......

/169