اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے بدھ کے روز کریمیہ کے الحاق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ماسکو میں منعقدہ جشن میں شرکت کی- اس جشن میں ہزاروں افراد نے حصہ لیا- مقامی حکام کے مطابق اس مناسبت سے منعقد ہونے والے جشن میں ایک لاکھ دس ہزار افراد شریک تھے- روسی عوام نے ایسے بینر اٹھا رکھے تھے جن میں کریمیہ کے الحاق کو حقیقی جشن کا موقع قراردیا گیا تھا- عوام نے روسی فیڈریشن میں کریمیہ کے الحاق پر خوشی کا اظہار کیا- اس موقع پر روسی صدر نے کریمیہ کے مقامی حکام سےملاقات میں جو کرملین سے قریب ہیں، اس علاقے کی اقتصادی ترقی کے بارے میں ان سے تبادلہ خیال کیا- ولادیمیر پوتین نے اس موقع پر کہا کہ روس کریمیہ کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہا ہے- انہوں نے روس کے خلاف مغرب کی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان پابندیوں سے روس کو نقصان پہنچا ہے لیکن روس ان سے مفلوج نہیں ہوگا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲