18 مارچ 2015 - 12:57
کراچی: ایک بار پھرتعلیم دشمنوں کا اسکول پر دستی بم حملہ

کراچی: شہر کراچی میں ایک بار پھر تعلیم دشمن کالعدم سپاہ صحابہ کااسکول پر حملہ

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شہر کراچی میں ایک بار پھر تعلیم دشمن کالعدم سپاہ صحابہ کااسکول پر حملہ نارتھ ناظم آباد میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے اسکول پر دستی بم سے حملہ کیا ۔

خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ۔
ملزمان دھمکی آمیز خط پھینکنے کے فوری بعد فرار ہو گئے۔
ڈی آئی جی ویسٹ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اسکولوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر کریں گے۔
نارتھ ناظم آباد میں اسکول پر دستی بم حملے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 500گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گلشن اقبال کریکر حملے سے مماثلت رکھتا ہے
واضح رہے اس سے قبل بھی کراچی میں اسکول پرکالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا تھا۔
ملزمان اسکول انتظامیہ کے لیے دھمکی آمیز خط بھی پھینک کر گئے جس میں اسکول بند کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

.......

/169