اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق منصورہادی نے یہ دعوتنامہ، عدن میں مصر کے سفیر احمد الشّرقاوی سے وصول کیا ہے۔ یمن کے مستعفی صدر منصورہادی، جنھوں نے دعوتنامہ موصول ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، اپنی حمایت میں مصر کے جانبدارانہ کردار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کا امن و استحکام، مصر کے امن و استحکام سے جڑا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ نے، یمنی عوام کے، کئی مہینوں کے پرامن مظاہروں کے بعد دہشتگردی کے خلاف مہم کیلئے صنعا کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن کے مستعفی صدر منصورہادی، مختلف عرب ملکوں منجملہ سعودی عرب کی حمایت سے عدن فرار ہوگئے ہیں جہاں انھوں نے خلیج فارس تعاون کونسل کی حمایت سے اپنی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کا مقابلہ کیا جاسکے۔
.......
/169