17 مارچ 2015 - 11:51
عراقی سرحد کے قریب سعودی فوج کی مشقیں

سعودی عرب کے خبری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی فوج نے عراق کی سرحد کے قریب مشقیں انجام دی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل سعود حکومت سے وابستہ خبری ذرائع نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کے مقابلے میں تیار رہنے کے لئےعراق کی سرحد کے قریب فوجی مشقیں کی ہیں جن میں ڈیڑھ ہزار فوجیوں نے حصہ لیا۔ فوجی مشقوں میں بارڈر سیکورٹی فورس، اسپیشل سیکورٹی فورس، غیر معولی فورس، سیکورٹی گشت، فضائیہ، نیشنل ڈیفنس فورس اور وزارت داخلہ کے زیر کمان فورس کےیونٹوں نے حصہ لیا۔ ان فوجی مشقوں میں سعودی عرب کی سرحدی گذرگاہوں پر ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کا مقابلہ کرنے کی مشق کی گئی تاکہ دہشت گرد گروہوں کے سعودی عرب پرحملے کی صورت میں سیکورٹی فورس کے مختلف یونٹ مکمل آمادگی اور ہم آہنگی کے ساتھ ان کا مقابلہ کر سکیں۔ یاد رہے کہ عراق کی سرحدکے قریب سعودی عرب کی بارڈر سیکورٹی فورس پر دہشت گرد گروہوں کے حملے کو ڈھائی ماہ کا عرصہ گزرنے کے بعد سعودی عرب کی داخلی سیکورٹی فورسز کی یہ پہلی فوجی مشقیں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲