16 مارچ 2015 - 19:13
تہران ریاض سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے لیے اعلان آمادگی

اسلامی جمہوریہ ایران نےکہا ہےسعودی عرب کی جانب سے تہران ریاض سیکورٹی کمیٹی کے اجلاس کے انعقاد پرآمادگی کا اعلان ایک مثبت قدم ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نےکہا ہے کہ انتھا پسندی اور دہشتگردی کو کنٹرول کرنے نیز علاقے میں امن و استحکام قائم کرنے کے لئے تہران ریاض سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس ایک اچھا اقدام ہے- ایران کے نائب وزیر خارجہ نے پیر کو مسقط میں عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی سے ملاقات کے بعد کہا کہ عالم اسلام کو لاحق خطرے کےطور پر دہشتگردی اور انتھا پسندی کا مقابلہ کرنا ایک ناگزیر امر ہے- انہوں نے کہا کہ علاقے کے تمام ممالک کو ایسے اقدامات سے پرہیز کرنا چاہیے جن سے انتہا پسندی میں اضافہ ہوتا ہو- ایران کے نائب وزیر خارجہ نے بحرین میں جمعیت الوفاق اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کی گرفتاری کو جمہوری حل کے منافی قراردیا اور کہا کہ امید ہےکہ خلیج فارس تعاون کونسل کے ممالک بحرین میں قومی مذاکرات کی تقویت کے لئے سنجیدہ اقدامات کریں گے- ایران کے نائب وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے یمن کے حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران تمام ملکوں بالخصوص یمن کی ارضی سالمیت پر زوردیتا ہے- انہوں نے یمن کے سابق صدر منصور ہادی کے استعفی اور صنعا سے عدن چلے جانے کے ان کے اقدام کو ایک اسٹراٹیجک غلطی قراردیا جس سے یمن میں امن و استحکام اور اتحاد کو نقصان پنہچے گا- ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ صرف قومی مذاکرات سے ہی یمن کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲