15 مارچ 2015 - 19:31
سعودی عرب میں امریکی سفارت خانہ بند

سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے نے سکیورٹی خطرات کے پیش نظر دو دن کے لیے اپنی قونصلر خدمات بند کرنے کا اعلان کیا ہے سعودی حکومت نے امریکی اتحاد میں شامل ہوکر سلفی وہابیوں کی آبروریزی کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے نے سکیورٹی خطرات کے پیش نظر دو دن کے لیے اپنی قونصلر خدمات بند کرنے کا اعلان کیا ہے سعودی حکومت نے امریکی اتحاد میں شامل ہوکر سلفی وہابیوں کی آبروریزی کی ہے۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریاض، جدہ اور دہران میں قونصلر خدمات اتوار اور پیر کو بند رہیں گی۔ امریکی سفارت خانے نے سعودی عرب میں مقیم اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ سلفی وہابی دہشت گرد تیل کے شعبے میں کام کرنے والے امریکیوں پر حملے کرسکتے ہیں، اس لئے تمام امریکی شہری اپنے اطراف سے ہوشیار رہیں اور سعودی عرب میں دورانِ سفر اضافی حفاظتی اقدامات کریں۔

ادھر امریکی محکمۂ خارجہ نے بھی سعودی عرب میں اپنے شہریوں کو سیکیورٹی الرٹ کے باعث ملک میں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب دوگانہ اور منفاقانہ پالیسی پر چل رہا ہے ایکطرف وہ دہشت گرد گروہوں کی عراق و شام میں حمایت کرتا ہے اور دوسری طرف وہ دہشت گردوں کے خلاف امریکی اتحاد میں شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169