15 مارچ 2015 - 12:01
سعودی عرب کے خلاف بحرینی عوام کے مظاہرے

آل خلیفہ کے فوجیوں نے بحرین میں سعودی عرب کے خلاف ہونے والے عوامی مظاہروں پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں سعودی عرب کی فوجی مداخلت کے چار سال مکمل ہونے پر بحرین کے انقلابی عوام نے اس غاصبانہ فوجی قبضے کے خلاف مظاہرے کیئے جبکہ آل خلیفہ کے فوجیوں نے مظاہرے کرنے والے انقلابیوں پر آنسو گیس کے گولے پھینکے اور ان پر طاقت کا استعمال کیا- واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت کی فوجیں چودہ مارچ دو ہزار گیارہ کو بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں کو کچلنے میں آل خلیفہ کی حکومت کا ساتھ دینے کے لیے بحرین میں داخل ہوئی تھیں۔ جزیرہ سترہ اور دارالحکومت منامہ کے قریب کئی دیہاتوں میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات مظاہرین اور آل خلیفہ کے سرکاری کارندوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ بحرینی عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کرکے بحرین میں سعودی عرب،مبحدہ عرب امارات اور کویت کی غاصبانہ فوجی موجودگی کی مذمت کی اور ان کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔ بحرینی انقلابیوں نے اسی طرح حمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی پر زور مطالبہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲