اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مغربی میڈیا نے بشار الاسد کے چچازاد بھائی محمد توفیق الاسد کی شہادت کی خبر دی ہے۔
محمد توفیق الاسد جو شیخ الجبل کے نام سے معروف ہیں اور بشار الاسد کے چچازاد بھائی ہیں شام کے علاقے ’’دورین‘‘ میں ایک جھڑپ کے دوران شہید ہو گئے ہیں۔
بشار الاسد کے قریبی ہلال اسد کے بیٹے سلیمان اسد نے محمد توفیق کی تصویر شائع کر کے اس خاندان کو ان کی شہادت کی خبر دی ہے۔ تاہم شام کے سرکاری میڈیا نے اس خبر کی تائید یا تردید میں کوئی اعلان نہیں کیا ہے جبکہ محمد توفیق کی مجلس ترحیم کا پوسٹر چھپ گیا ہے جو سوشل میڈیا پر شائع ہوا ہے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲