14 مارچ 2015 - 19:55
ہندوستان کی پہلی مسلمان خاتون پائلٹ

ہندوستان میں ایک مسلمان خاتون نے کمرشل پائلٹ کا لائسنس حاصل کرلیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سیدہ سلوی فاطمہ نامی یہ خاتون، ہندوستان کی پہلی ایسی مسلمان خاتون ہے کہ جس نے کمرشل پائلٹ کا لائسنس حاصل کیا ہے۔ سلوی فاطمہ کو ہندوستان میں مسلمان خواتین کے بااختیار ہونے کی واضح مثال قرار دیا جارہا ہے۔ 

اس خاتون کا تعلق ہندوستان کے شہر حیدرآباد سے ہے۔ انھوں نے یہ کامیابی کالے برقعہ اور اسکارف کے استعمال کے ساتھ حاصل کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ بچپن سے ہی پائلٹ بننا چاہتی تھیں اور اپنے اسی عزم کے ساتھ اس نے تعلیم جاری رکھتے ہوئے کمرشل پائلٹ کا لائسنس حاصل کرلیا۔
بہرحال ہندوستان کی اس مسلمان خاتون نے یہ کامیابی حاصل کرکے ان افراد خاص طور سے ایسی خواتین کو ایک درس دیا ہے جو یہ سمجھتی ہیں کہ حجاب میں رہ کر نئی دنیا میں آگے نہیں بڑھا جاسکتا۔

ہندوستان میں اس مسلمان خاتون کو ایسی حالت میں کمرشل پائلٹ کا لائسنس ملا ہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کرنے تک کی اجازت نہیں ہے۔

.......

/169