اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خبروں میں مصر کےایک سیکورٹی ذریعے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مصری فوج کے آپاچی ہیلی کاپٹروں نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات سینا کے شیخ زوید شہر کے مضافات میں بمباری کی جس کے نتیجے میں انیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اس سیکورٹی ذریعے نےبتایا کہ آپاچی ہیلی کاپٹرز بدستور شیخ زوید کے جنوب میں واقع دیہی علاقوں خاص طور پر العبیدات اور الزوارعہ میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کررہے ہیں۔ شیخ زوید کے جنوبی علاقے کے باشندوں اور عینی شاہدین نے متعدد دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کا ذکر کرتے ہوئے نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ آپاچی ہیلی کاپٹروں کی بمباری بدستور جاری ہے۔ مصر کے خبری ذرائع نے، گذشتہ مہینے یہ خبردی تھی کہ سینا میں سرگرم دہشت گرد گروہ انصار بیت المقدس نے داعش سے بیعت کرلی ہے سینا کے علاقے میں حالیہ دنوں میں دہشت گردوں نے مسلح کاروائیاں انجام دے کر متعدد مصری فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲