اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نائجر پولیس کے ترجمان نے کہاہے کہ گذشتہ مہینے سے لے کراب تک سکیورٹی فورسز کی کاروائیوں میں تکفیری دہشتگرد گروہ بو کو حرام کے پانچ سو تیرہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
نائجر پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ تعداد نائجیریا، چاڈ اور نائجر میں فضائی حملوں میں ہونی والی ہلاکتوں سے الگ ہے- نائجر پولیس کے ترجمان کے مطابق بوکوحرام کے خلاف جاری کاروائیوں میں نائجر کے چوبیس فوجی ہلاک اور اڑتیس کیڈٹس زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے تکفیری دہشتگرد گروہ بوکو حرام تقریبا چھے برسوں سے نائجریا میں سرگرم عمل ہے- بوکو حرام کے دہشتگردوں نے نائجیریا کے بعد اس کے ہمسایہ ملکوں نائجر، چاڈ اور کیمرون میں بھی دہشتگردانہ کاروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔
تکفیری دہشتگرد گروہ بوکو حرام کی انسانیت سوز کاروائیوں کی وجہ سے ان ملکوں میں دسیوں ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور بہت سے افراد نے دیگر ملکوں میں پناہ لے لی ہے۔ بوکوحرام نے دہشتگردی میں اپنے پیشوا داعش کی بیعت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے دنیا میں جہاں جہاں تکفیری دہشتگرد گروہ سرگرم عمل ہیں ان کی آئیڈیالوجی وہابیت ہے اور وہ اس فرقہ کی گمراہ کن تعلیمات سے متاثر ہیں- ماہرین تاریخ کا کہنا ہے کہ برطانوی سامراج نے آل سعود کے پیسے سے وہابیت کو فروغ دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169