12 مارچ 2015 - 10:12
سعودی عرب کے ہاؤسنگ منسٹر برطرف

سعودی فرمانروا ملک سلمان نے، ہاؤسنگ منسٹر، شویش الضویحی کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بدھ کے روز ایک فرمان میں وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن عصام بن سعد بن سعید کو اس عہدے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ ابھی اس سلسلے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ سعودی عرب کے نئے فرمانروا سلمان بن عبد العزیز گذشتہ مہینے اپنے بھائی عبد اللہ بن عبدالعزیز کے انتقال کے بعد، جب سے اقتدار میں آئے ہیں اس وقت سے اب تک متعدد اعلی رتبہ عہدیداروں کو معزولی کرچکے ہیں۔ سابق بادشاہ عبد اللہ بن عبدالعزیز کے دو بیٹوں کی ان کے عہدوں سے برطرفی کو اقتدار کی رسہ کشی سے تعبیر کیا جاتا ہے- شہزادہ مشعل بن عبداللہ ، مکہ کے گورنر تھے اور شہزادہ ترکی بن عبداللہ ریاض کی گورنر تھے کہ جنہیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اقتدار سبنھال نے کے فورا بعد ان کی برطرفی کے احکامات صادر کۓ تھے-

.......

/169