اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی ائیرمارشل حامدالمالکی نےآج ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کااعلان کیاہے کہ پچھلے6سے10مارچ کے دوران صوبہ صلاح الدین میں واقع دہشت گردتنظیم داعش کے ٹھکانوں پرکل516میزائیل گرائے گئے جس کے نتیجے میں داعشی دہشت گردوں کوبڑے پیمانے پرنقصانات سے دوچارکیاہے۔
ذرائع کے مطابق ادھرصوبہ الانبارکے شہرفلوجہ میں50دہشت گردوں کی ہلاکت کے ساتھ25گاڑیاں تباہ کیے گئےہیں۔
خیال رہے اس وقت عراقی فوج نے دہشت گردتظیم داعش کے خلاف عوامی رضاکارانہ فورسزکے ساتھ مشترکہ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں داعش بڑے پیمانے پرنقصانات پہنچ رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ بہت سارے علاقے خالی کرنے پرمجبورہے۔
.......
/169