11 مارچ 2015 - 18:41
الانبار میں چار سو سے زائد دھشتگرد ہلاک

عراقی فوجیوں نے گذشتہ پانچ روز کے دوران چار سو چونتیس دہشتگردوں کو ہلاک کرتے ہوئے مغربی عراق کے نو علاقوں کو آزاد کرالیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الانبار میں عراقی فوجیوں کی کاروائی کے دوران دو سو سترہ دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ہیں- الیوم السابع ویب سائٹ کے مطابق عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ عراقی فوجیوں نے عوامی رضاکاروں کے تعاون سے انجام دی جانے والی کاروائی کے دوران، صوبے الانبار میں نو علاقوں کو داعش دہشتگرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے اور اس صوبے کے الناحیہ علاقے کا چاروں طرف سے محاصرہ کرلیا ہے- عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ گذشتہ پانچ روز کے دوران عراقی فوجیوں نے دسیوں مکانات سے باروی سرنگوں کا صفایا کیا- ان مکانات میں داعش دہشتگردوں نے بارودی سرنگیں بچھادی تھیں- اس دوران بھاری مقدار میں اس دہشتگرد گروہ کے جنگی سازوسامان کو بھی تباہ کرنے کے ساتھ ان کی اکتالیس گاڑیاں ضبط کرلیں- صوبے الانبار میں حاصل ہونے والی ان کامیابیوں کے بعد عراقی فوجیوں نے داعش دہشتگرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرائے جانے والے علاقوں میں انسان دوستانہ امداد پہنچانے کی کاروائی شروع کردی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲