11 مارچ 2015 - 14:22
موصل: شہر چھوڑنے والوں کو داعش کی دھمکی

دہشت گردگروہ داعش نے عراق کے شمالی شہر موصل کے باشندوں کو دھمکی دی ہےکہ وہ شہرچھوڑکرجانےکی کوشش نہ کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ صلاح الدین کے علاقوں کو آزاد کرانے میں عراقی فوج کی شاندار کامیابیوں کے بعددہشت گرد گروہ داعش پر بری طرح وحشت طاری ہوگئی ہے۔ داعش نے اسی وجہ سے موصل کے شہریوں کو خبردار کیا ہے وہ شہرچھوڑ کرجانے کی کوشش نہ کریں۔ اس رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشت گردوں نے گزشتہ روز گاڑیوں پر سوار ہو کر موصل کے محلوں کا گشت کیا اور گاڑیوں اور مسجدوں پر لگے ہوئے لاؤڈ اسپیکروں سےاعلان کر کے شہر کے باشندوں کو خبردار کیا کہ اگرانہوں نے موصل شہر کو چھوڑکر جانے کی کوشش کی تو ان کو مرتد تصور کیا جائے گا اورپھر ان کے مال و اسباب اور جائداد کو ضبط کر لیا جائے گا۔ یادرہے کہ جون دو ہزار چودہ میں عراق پر داعش کے حملے کے بعد سے موصل شہر اور صوبہ نینوا کے بہت سے علاقے دہشت گردوں کے قبضے میں چلے گئے۔ اس عرصے میں ان علاقوں کے عوام کے خلاف داعش نے انتہائی وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیاہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ داعش کی دھمکی کو ان کے احساس شکست اور صلاح الدین کے مخلتف علاقوں کی آزادی کے بعد داعش پرطاری خوف و وحشت کا نتیجہ قرار دیا جا سکتا ہے۔

.......

/169