10 مارچ 2015 - 18:41
نجف اشرف میں داعش کے دہشت گردوں کا نیٹ ورک گرفتار

نجف اشرف کے پولیس سربراہ نے کہا ہے کہ صوبہ نجف میں داعش کے دہشت گردوں کا ایک نیٹ ورک پکڑلیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف میں انٹیلی جنس اہلکاروں نے اس صوبے کی پولیس کی ہم آہنگی سے داعش سے وابستہ دہشت گردوں کے ایک نیٹ ورک کا گورنر کی براہ راست نگرانی میں پتہ لگا کر گرفتارکرلیا ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد عناصرنجف میں دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دینے کے لئے دو مرحلوں میں صوبہ نجف میں داخل ہوئے تھے لیکن صحیح اور بروقت اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے اس نیٹ ورک کے سرکردہ افراد کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

.......

/169