10 مارچ 2015 - 12:55
ایرانو فوبیا کی پالیسی جھوٹ اور فریب پر مبنی: ڈاکٹر علی لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہےکہ ایرانو فوبیا کی پالیسی جھوٹ اور فریب پر مبنی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کویت سٹی میں دانشوروں اور سربرآوردہ شخصیتوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض ملکوں کے برخلاف علاقے اور دنیا کے مختلف ملکوں سے تعلقات قائم کرنے کے سلسلے میں ایران میں کوئی اختلاف نہیں پایا جاتا- انہوں نے علاقے میں دہشتگردی کےنتیجے میں پیدا ہونے والے بحرانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور شام جیسے ممالک دہشتگردی کا شکار ہیں- انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک کو اس مسئلےکا بڑی سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے- ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ دہشتگردی بڑے ملکوں کے ہاتھوں میں ہتھکنڈا بن گئی ہے اور انہوں نے علاقائی ممالک کو دہشتگردی سے دوچار کردیا ہے- انہوں نے کہا کہ ایسے عالم میں جبکہ اسلامی ملکوں کو متحد ہونا چاہیے تھا ان کے درمیاں فتنے پھیلائےجارہے ہیں اور انہیں بلاوجہ پریشان کیا جارہا ہے تاکہ علاقائی ممالک ایک دوسرے سے قریب نہ ہوں- ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ علاقائی ممالک بے پناہ توانائیوں کے حامل ہیں لیکن قریبی تعلقات نہ ہونے کی بنا پر ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے ہیں- اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر "ڈاکٹر علی لاریجانی" پیر کی رات کویت کے دورے پر کویت سٹی پہنجے تھے۔ کویت کی پارلیمنٹ کے اسپیکر مرزوق الغانم اور کویت میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے ان کا استقبال کیا تھا-ان کے دورہ کویت کا مقصد باہمی تعلقات میں فروغ لانا ہے- ڈاکٹر لاریجانی کویت کے بعد قطر کا دورہ کریں گے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲