اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر برگیڈیئر جنرل فرزاد اسماعیلی نے فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو میں اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی فضائی حدود کا تحفظ، ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر کا فرض ہے اور اس فرض کی بنیاد پر، چوبیس گھنٹے اس ہیڈکوارٹر کی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔ خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے سربراہ برگیڈیئر جنرل فرزاد اسماعیلی نے اسی طرح یہ بھی کہا کہ ایرانی فضائی حدود کے تحفظ کے عمل میں ایرانی جزیرے اور آئل ٹرمینلز بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی فوج، ایران کے کسی بھی علاقے میں ہوائی آمدورفت اور جاسوس طیاروں کی شناخت کرنے کی مکمل توانائی رکھتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲