اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ کاشانی نے نماز جمعہ کے پہلے خطبے میں دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے روز شہادت کی مناسبت تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ عالم انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہیں اور جوان نسل کو آپ کی پیروی کرنی چاہیے- آیت اللہ امامی کاشانی نے امریکی کانگریس سے صیہونی وزیر اعظم کے خطاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلام، ایمان اور عدل وانصاف پر قائم ہے اور ان چيزوں کا منادی ایران کا آئین اور فقیہ جامع الشرایط ہے- آیت اللہ امامی کاشانی نے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ممکنہ ایٹمی معاہدے کی بابت صیہونی وزیر اعظم کی تشویش کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ سب کے لئے قابل قبول ہوگا اور اس سے دنیا کے سامنے ثابت ہوجائے گا کہ اسلامی جمہوریہ ایران منطق اور مذاکرات پر یقین رکھتا ہے اور کسی بھی ملک کے لئے خطرہ نہیں ہے- خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ صیہونی وزیر اعظم کی یہ سوچ کہ اگر ایٹمی معاہدہ نہ ہوا تو ایران مسائل میں گرفتار ہوجائے گا کہا کہ ان کی آرزو ہے کبھی بھی پوری نہیں ہوگی-آیت اللہ کاشانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عزت، طاقت اور سربلندی کا حامل ہے اور اگر ایٹمی مذاکرات کامیاب بھی نہیں ہوتے ہیں تو ساری دنیا کو یہ بتادینا چاہتا ہے کہ وہ منطق پر یقین رکھتا ہے اور پانچ جمع ایک گروپ تسلط پسندی اور سامراجی ذہنیت رکھتا ہے- آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ صیہونی حکام سے سوال کیا جانا چاہیے کہ اس دنیا سے ان کی مراد کیا ہے جس کے لئے وہ ایران کو خطرہ قراردیتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ یہ سامراجی ممالک کے حکام ہیں جو دنیا کے لئے خطرہ ہیں اور اقوام عالم جنگيں مسلط کرتے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲