5 مارچ 2015 - 19:56
جان کیری ایٹمی معاہدے پر سعودی عرب کی تشویش دور کرنے میں کوشاں

برطانوی ٹی وی بی بی سی نے امریکی وزیر خارجہ کے دورۂ سعودی عرب کا مقصد ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کےبارے میں سعودی حکام کی تشویش کو دور کرنا بتایا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری ایران کے ساتھ اپنے مذاکرات کی تفصیلات بتاانے کے لیے سعودی عرب گئے ہیں- بی بی سی نے یہ خبر نشر کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اس دورے کا مقصد ایران کے ساتھ ممکنہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں سعودی حکام کو اطمینان دلانا ہے- جان کیری نے اس دورے میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات کی ہے- خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات بھی ان کے پروگرام میں شامل تھی -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲