5 مارچ 2015 - 10:57
نیتن یاہو جھوٹ کا سہارا لیکر امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بھڑکانا چاہتا ہے

امریکہ کے ایک پرو فیسر نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کو بھڑکانے کیلئے اسرائیلی وزیر اعظم جھوٹ کا سہارا لے رہا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  امریکہ کے ایک پرو فیسر جیمز پیٹرس نے پریس ٹی وی کے ساتھ ایک ٹیلی فونک انٹریو میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو جھوٹ کا سہارا لیکر ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کو بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے ۔

انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کے حوالے سے کہا موصوف وزیر اعظم نے 40 منٹ تک ایران کے خلاف تقریر کی اور اس نے ایران اور دنیا کی پانچ عالمی طاقتوں کے درمیان چل رہے مذاکراتی عمل کی بھی مذمت کی ۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کی تقریر جھوٹ سے بھری ہوئی تھی وہ جو کچھ بھی بولتے ہیں سراسر جھوٹ اور فریب ہوتا ہے چاہے وہ فلسطینیوں کے تئیں اسرائیل کی پالیسیاں ہی کیوں نہ ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل جو کہ ایران پر ایک جنگجو  ملک ہونے کا الزام عائد کرتا ہے سراسر غلط اور بے بنیاد ہے کیونکہ ایران پچھلے 200 سالوں سے کسی بھی فساد یا تنازعے میں شامل نہیں ہوا ہے جبکہ اسرائیل خود پچھلی دہائیوں سے فلسطینی عوام پر بے تحاشا ظلم و جبر کا ارتکاب کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایران ہی ایک ایسا ملک ہے جس پر اسرائیل جوہری ہتھیار رکھنے کا الزام عائد کر رہا ہے جبکہ اسرائیل کے پاس 200 سے زائد ایٹم بم موجود ہیں ۔

موصوف پروفیسر نے مزید کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم جھوٹ بول رہے ہیں کیونکہ اسکا اصلی مقصد امریکہ کو ایران کے خلاف جنگ میں دھکیلنا ہے جیسا کہ اس نے عراق کے خلاف کیا تھا ۔

...........

242