5 مارچ 2015 - 10:20
شام میں دہشتگردی کو اسرائیل کی جاری حمایت

شام میں زخمی ہونے والے دہشتگردں کےلئے غاصب صیہونی حکومت کی طبّی امداد بدستور جاری ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے الاخباریہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے بدھ کے روز شام میں زخمی ہونے والے کئی زخمی دہشتگردوں کو مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع اسپتال منتقل کیا ہے جہاں داعش دہشتگرد گروہ کے، ان زخمی عناصر کا علاج و معالجہ کیا جارہا ہے- شام میں تکفیری دہشتگردوں کے لئے غاصب صیہونی حکومت کی حمایت کے دائرہ کار میں ابتک، اسرائیل میں ایک سو انسٹھ سے زائد، ایسے دہشتگردوں کا علاج ہوا ہے جو شام میں زخمی ہوئے تھے- واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے شام میں زخمی ہونے والے دہشتگردوں کا علاج، اسرائیل کے اسپتالوں میں کئے جانے کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں-

............

242