4 مارچ 2015 - 18:26
صیہونی لیڈروں کی نتن یاہو پرشدید تنقید

صیہونی حکومت کی سابق وزیرخارجہ اور بائیں بازو کی جماعت ہاتنوعا کی سربراہ زیپی لیونی نے کہا ہے کہ کانگرس میں نیتن یاہو کی تقریر سے اسرائیل کو نقصان ہوا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسرائیل کے خبری ذرائع ابلاغ نے زیپی لیونی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی کانگرس میں نیتن یاہو کی تقریر نے اسرائیل کوبہت نقصان پہنچایا ہے- اسرائیل کی سابق وزیرخارجہ زیپی لیونی جوخودنتنیاہو کی کابینہ میں وزیرقانون رہ چکی ہیں اپنے وزیراعظم پر تنقید کا کوئي بھی موقع ہاتھ سے جانے نہيں دیتیں-
دوسری جانب اسرائیلی حکومت کی میرتس پارٹی کے سربراہ زہافا گالوون نے بھی نیتن یاہو کی تقریر کوایک جھوٹی اوردھمکی آمیز تقریر قرار دیا جو ان کی مایوسی کو ظاہرکرتی ہے- انھوں نے کہا کہ نیتن یاہو نےجو کام کیاہے وہ بہت زیادہ شرمناک ہے کیونکہ وہ واشنگٹن میں امریکی کانگرس میں کھڑے ہوکر کہتے ہیں کہ امریکی صدر باراک اوباما ایک ایسے معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں جوامریکہ کے لیےایک خطرہ شمار ہوتا ہے- اسی طرح اسرائیلی حکومت کی لیبر پارٹی کے سربراہ اسحاق ہرتزوگ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو اسرائیل اورامریکہ کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کے راستے پر قدم بڑھا رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کی تقریر کا ایران کے ساتھ معاہدے کے بارے میں امریکی حکومت کے موقف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ اس سے امریکہ اور اسرائیل کے درمیان خلیج گہری ہو گی اور اس کاخمیازہ تمام اسرائیلیوں کو بھگتنا پڑے گا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲