اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایک سیکورٹی عہدیدار نے بتایا ہے کہ عراقی سیکورٹی فورس نے قبائل اور عوامی رضار کار فورس کی مدد سے صوبہ صلاح الدین میں داعش دہشت گردوں پرحملہ کیا-
بتایا جاتا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے تکریت شہر کی طرف پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے اس شہر کے بہت سے علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے-
اس دوران ڈیڑھ سو سے زائد تکفیری دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو عراقی فورسز کے حوالے کردیا۔
عراقی فوج اور عوامی فورس نے تکریت ميں اپنی کاروائی کا آغاز لبیک یا رسول اللہ کے کوڈ سے کیا -
عراقی فوج نے زرکوش علاقے اور تکریت اور العظیم علاقے کے درمیان واقع ڈیم پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
عراقی فوج نے حالیہ مہینوں میں قبائل اور عوامی رضار کار فورس کی مدد سے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور بعض شہروں کو، دہشت گردوں کے وجود سے پاک کردیا ہے۔
داعش دہشت گردوں نے گذشتہ سال نو جون کو عراق کو شمالی اور مغربی علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا-
اس دوران اس سفاک گروہ نے انتہائي شرمناک اقدامات کے ساتھ ہی ناقابل بیان بربریت کا ارتکاب کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲