1 مارچ 2015 - 16:06
سفارتخانوں کی عدن منتقلی یمن کے خلاف سازش

عوامی تحریک انصاراللہ نے خلیج فارس کے بعض عرب ملکوں کے ذریعے اپنے سفارتخانوں کو صنعا سے عدن منتقل کرنے کے اقدام کو یمن کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے ایک بیان میں خلیج فارس کے عرب ملکوں کےذریعے اپنے سفارتخانوں کوعدن منتقل کئےجانےکے اقدام کو بے وقعت قرار دیا ہے۔ انصاراللہ نے زور دے کر کہا ہے کہ یمنی عوام کے عزائم اور مطالبات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے وہ اپنے انقلابی اقدامات جاری رکھے گی۔ انصاراللہ نے کہا ہے کہ اس تحریک کے سربراہ سید عبدالمالک الحوثی قومی کونسل، عبوری حکومت اور عبوری صدارتی کونسل کی تشکیل کے مقصد سے ملاقاتیں انجام دے رہے ہيں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، قطر، متحدہ امارات، بحرین اور کویت نے تحریک انصاراللہ کی مخالفت میں اپنے سفارتخانے صنعاء میں دو ہفتے تک بند رکھنے کے بعد انہيں جنوبی شہر عدن منتقل کردیا ہے۔ واضح رہے کہ یمن کے مستعفی صدر صنعا سے فرار ہوکر عدن چلے گئے ہيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲