اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی پارلیمنٹ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اسٹریٹجک سمندری علاقے میں نویں پیامبر اعظم (ص) فوجی مشقوں کے کامیاب انعقاد نے ایک بار پھر ایران کی فوجی طاقت کو عالمی سامراجی طاقتوں کے سامنے واضح کردیاہے۔ اس بیان میں آیا ہےکہ پیامبر اعظم عظیم فوجی مشقوں نے ایک بار پھر دنیا کی کمزور قوموں کے دلوں میں امید کی کرن پیدا کر دی اور دنیا والوں پر ثابت کردیا ہے کہ سامراجی طاقتوں کی سخت پابندیوں کے باوجود نوجوان سائنس دانوں پر بھروسہ کرکے انتہائی جدید اور پیچیدہ ترین ہتھیار تیار کیے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ نویں پیامبر اعظم (ص) فوجی مشقیں تین روز تک آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں انجام دی گئيں جن کے دوران بہت سے جدید ہتھیاروں کی نمائش اور تجربہ کیا گیا۔ یہ مشقیں جمعے کے روز کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲