1 مارچ 2015 - 07:14
ترکی، سعودی عرب ، قطر اور اسرائیل کا شام کے خلاف اتحاد

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے اعلان کیا ہے کہ ترکی ، سعودی عرب، قطر اور اسرائیل پر مشتمل اتحاد شام کے خلاف دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بشار الجعفری نے اعلان کیا ہے کہ ترکی ، سعودی عرب، قطر اور اسرائیل پر مشتمل اتحاد شام کے خلاف دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔ بشار الجعفری نے کہا کہ سعودی عرب اور ترکی کی سرحدوں نے دہشت گرد شام اور عراق میں وارد ہورہے ہیں ترکی آشکارا داعش دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے اور سعودی عرب بھی مالی امداد کے علاوہ ہتھیار بھی دہشت گردوں کو فراہم کررہا ہے۔ بشار الجعفری نے کہا کہ داعش دہشت گردوں کے خلاف بننے والا فرضی اتحاد دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے بلکہ دہشت گردوں کو امداد فراہم کررہا ہے بشار الجعفری نے کہا کہ شام کے شہریوں کے خون سے سعودی عرب، ترکی، اسراغيل اور قطر کے ہاتھ رنگین ہیں۔ اور مذکورہ ممالک کو دہشت گردوں کی حمایت کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

.......

/169