1 مارچ 2015 - 07:04
لیبیا میں مسلح گروہوں کے پاس ترکی کے ہتھیار

لیبیا کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ترکی متحارب گروہوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے وزیر اعظم عبداللہ الثنی نے ترکی کے حکام پر منافقت کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہےکہ ترکی ہمارے ساتھ سچائي سے پیش نہیں آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی لیبیا کے متحارب گروہوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے تا کہ لوگ دوسرے کو قتل کریں۔

ترک وزارت خارجہ کے ترجمان "تانکو بیل گيچ" نے لیبیا کے وزیر اعظم کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا کی حکومت کو ملک میں قیام امن کے لئے اقوام متحدہ کے اہتمام سے ہونے والے مذاکرات کی حمایت کرنی چاہیے۔
لیبیا کے وزیر اعظم نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے ملک میں حکومت انقرہ کی مداخلت جاری رہنے کی صورت میں تو وہ ترکی کے خلاف کچھ فیصلے کرنے پر مجبور ہوجائيں گے، جن میں لبیا میں کام کرنے والی ترک کمپنیوں کے ٹھیکوں کی منسوخی کا اقدام بھی شامل ہے۔
لیبیا کی جانب سے ترکی کی حکومت پر متحارب مسلح گروہوں کو ہتھیاروں کی فراہمی کا الزام ایک ایسے وقت سامنے آيا ہے کہ شام کی حکومت مسلسل انقرہ پر تکفیری دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتی رہی ہے-

........

/169