28 فروری 2015 - 16:27
غرب اردن: فلسطینی مظاہرین پر صیہونی فوج کا حملہ

غرب اردن میں فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سحر عالمی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نےغرب اردن کے گاؤں کف قدوم کی اہم سڑک بند کرنے کے خلاف فلسطینی باشندوں کے ہفتہ وار مظاہرے پر دھاوا بول دیا اور ان پر آنسو گیس کے گولے فائر کیئے۔ اس حملے کے نتیجے میں ایک نامہ نگار اور دسیوں افراد آنسو گیس سے بری طرح متاثر ہوئے۔ اسی سلسلے میں بیت لحم کے جنوب میں اخضر قصبے کے متعدد باشندے بھی صیہونی حکومت کی جانب سے گیس کے گولے اور کریکر فائر کیے جانے کی وجہ سے دم گھٹنے کا شکار ہوئے جبکہ ربڑ کی گولیاں لگنے سے بھی کئی فلسطینی زخمی ہو گئے۔ صیہونی فوج نے نسل پرست صیہونی دیوار کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ کرنے والے بلعین گاؤں کے سیکڑوں فلسطینیوں کے مظاہرے کو بھی طاقت کے ذریعے کچل دیا- صیہونی فوجیوں نے سنیچر کو بھی فلسطینی باشندوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے الخلیل شہر میں ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر لیا جبکہ الخلیل شہر کے کئي محلوں پر حملہ اور چیک پوسٹیں قائم کر کے فلسطینیوں کی کڑی نگرانی شروع کر دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲