اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی مصنف اور فوجی ادارے سے وابستہ محقق ایتای لینڈزبرگ نیوو نے نیتن یاہو کی حکومت کو اسرائیل کے لیے تاریخی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی واپسی کے بعد اسرائیل اخلاقی، سیاسی اور عالمی سطح پر زوال کا شکار ہوا۔
تجزیہ کار کے مطابق غزہ جنگ، ایران اور حزب اللہ کے ساتھ بڑھتی کشیدگی اور فلسطینیوں کے خلاف آبادکاروں کے تشدد نے اسرائیل کو عالمی سطح پر مزید تنہا کر دیا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر نیتن یاہو اور ان کی انتہائی دائیں بازو کی حکومت نے موجودہ پالیسی جاری رکھی تو اسرائیل کی عالمی ساکھ کو پہنچنے والا نقصان ناقابلِ تلافی ہو سکتا ہے اور دنیا اسرائیل کو ایک جارح اور دہشت گرد ریاست کے طور پر دیکھنے لگے گی۔
آپ کا تبصرہ